Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ، پاکستانی ٹیم آخری پوزیشن پر پہنچ گئی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستانی ٹیم آخری پوزیشن پر چلی گئی۔

مسلسل شکستوں اور ہوم گراؤنڈ پر ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز سے بھی پیچھے رہ گئی ہے۔

گزشتہ روز قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 120 رنز سے شکست ہوئی، جس نے پاکستان کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئین شپ اسٹینڈنگ میں آخری نمبر پر پہنچا دیا۔

سال 2023 سے 2025 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ دورانیے میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس مایوس کن رہی،پاکستانی ٹیم نے 14 ٹیسٹ میچز میں سے 5 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

سلو اوور ریٹ پر پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا بھی کرنا پڑا، پاکستان کی پرسنٹیج 27.98 ہے اور وہ آخری پوزیشن پر ہے۔

جنوبی افریقہ پہلی پوزیشن پر ہے، اس نے بارہ ٹیسٹ میچ کھیلیں ہے اور اس نے آٹھ میں فتح حاصل کی، تین میں ناکامی اور ایک برابر ڈرا کرنے میں کامیاب رہا۔ جنوبی افریقہ 69.44 پرسنٹیج اور 100 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

Related posts

چکوال میں پیٹرول کی سیل بند، لاہور کے 30 فیصد پیٹرول پمپس بھی خالی ہو گئے

Mobeera Fatima

زکوٰۃ کٹوٹی ، تمام بینک اور مالیاتی ادارے یکم رمضان کو بند رہیں گے

Mobeera Fatima

چیمپیئنز ٹرافی میچز کی ٹکٹوں کی قیمت سامنے آ گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment