Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔

ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ ایکسرسائز انڈس کے دوران کیا گیا، تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری اور اہم ٹیکنیکل پیرامیٹرزکو جانچنا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔

صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام مسلح افواج کے سربراہان نے تجربے میں حصہ لینے والے افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 332 ہو گئی

Mobeera Fatima

روٹی 20 روپے میں بیچنے کی اجازت دی جائے، متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن

Mobeera Fatima

آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں رہتے تو آج مسئلہ نہ ہوتا ، سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ، جسٹس جمال مندوخیل

Mobeera Fatima

Leave a Comment