Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، پہلی بار ایک لاکھ کی حد عبور کر لی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، 100 انڈیکس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ کی حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، مارکیٹ میں کروڑوں کے شیئرز کی فروخت ہوئی۔

کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ  540 پوائنٹس  کی سطح پر پہنچ گیا۔

تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے بعد 28 نومبر کا دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں گولڈن ڈے بن گیا۔نومبر اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ریکارڈ ساز مہینہ ثابت ہوا ، معاشی اشاریوں میں بہتری آنے کے بعد سرمایہ کار بڑی سرمایہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 90 پیسے پر آ گئی ہے۔

Related posts

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

Mobeera Fatima

بلوچستان اور لیاری کے بعد فٹ بال ملک بھر میں مقبول

Mobeera Fatima

ملک میں چاول کی برآمدات میں اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment