لاہور ( عمران سہیل)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں رکاوٹ نہ بننے کا اعلان کردیا اور واضح کیا کہ کہ پی او اے کو الیکڑول کالج سمیت دیگر اعتراضات کا جواب دینا ہوگا.
آئی او سی اور فیفا کو لکھے جانے والے خط لوزین معاہدے کے مطابق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیر زادہ نے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور سجال کے گیسٹ آف آنرکے طورپر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کیا۔
ڈی جی پی ایس بی یاسر پیر زادہ نے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پرروشنی ڈالی، حال ہی میں ختم ہونے والی قائد اعظم گیمز اور اس کے اغراض و مقاصد پر اپنا موقف پیش کیا، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات پر یاسر پیر زادہ نے کہا کہ انہیں پی او اے کے انتخابات کےلئے ووٹر لسٹ پر اعتراض ہے، وہ ان انتخابات میں کسی قسم کی رکاوٹ بننے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ لوزان میں کیے گئے آو سی معاہدہ کا احترام کرتےہیں، یہ پاکستان حکومت کے ساتھ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن پر بھی لاگو ہوتاہے کہ وہ بھی آئی او سی سی قوانین پر مکمل عملددر آمد کرے۔
ہم سپورٹس فیڈریشنز کے معاملا ت میں مداخلت نہیں کررہے،بس یہ چاہ رہے ہیں کہ ان کے انتخابی عمل کو شفاف بنایا جائے، اس کے لیے ضابطہ اخلاق بنایا ہے، جن پر عمل درآمد چاہتےہیں۔ ایک سوال کے جواب میں یاس پیر زادہ نے بتایا کہ حکومت ایک روپے بھی کسی کو دیتی ہے تو اس کا حساب مانگتی ہے۔ ہم بھی فیڈریشنز کو ملنے والی گرانٹ کا مکمل آڈٹ چاہتے ہیں،چند فیڈریشنز نے اپنی آڈٹ رپورٹ بھجوائی تھی جس کوویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیاہے، بار بارخطوط کے باوجود جوفیڈریشنز گرانٹ کےاستعمال کا حساب نہیں دیں گے، ان کے نام بھی ویب سائٹ پر ڈالیں گے تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے۔
ڈی جی سپورٹس بورڈ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک ٹیموں کے لیے اب ضروری کردیاہے کہ وہ اپنی ٹیموں کی سلیکشن کا میرٹ ہم سے شیئر کریں۔این او سی کے لیے بھی انہیں مروجہ طریقہ کار کو فالو کرنا ہوگا۔ یاسر پیرزادہ نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کے پاس سہولیات نہیں ۔پی ایس بی نے باصلاحیت کھلاڑیوں کو گروم اور انہیں بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں نھیجوانے کا پروگرام بنالیا ہے۔ کوشش ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار اداکرسکیں اور بیرون ملک پاکستان کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں مزید نکھار آئے۔ سجال کے مہمان تقریب کے آخر میں ڈی جی پی ایس بی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔