Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کے اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں

زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کھلاڑی زمبابوے کے شہر بلاوائیو پہنچ گئے۔ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کر دی گئیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی عثمان خان، سفیان مقیم، صاحبزادہ فرحان، عرفات منہاس، عمیر بن یوسف اور قاسم اکرم براستہ دبئی بلاوائیو پہنچے۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسیب اللہ، محمد حسنین، عرفان خان، طیب طاہر،صائم ایوب، ابرار احمد، عامر جمال، جہانداد خان، عباس آفریدی پہلے سے بلاوائیو موجود ہیں۔

پاکستان ون ڈے ا سکواڈ کے کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، کامران غلام اور فیصل اکرم آج زمبابوے سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

صائم ایوب، عامر جمال اور ابرار احمد کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع

Mobeera Fatima

سرکاری اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

Mobeera Fatima

Leave a Comment