Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان نے ایران سے غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا، ایرانی سفیر

پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے ایران سے غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم پاکستان کی حمایت کبھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم ایک باوقار اور فیصلہ کن فتح کا جشن منا رہی ہے، پاکستان نے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا،پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ جارحیت کے خلاف پاکستان ایران کے شانہ بشانہ کھڑا رہا، پاکستان نے ایران سے غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی جیت حق کی باطل پر فتح کی علامت ہے، یہ فتح امت مسلمہ کیلئے ایک قابل فخر یادگار جیت ہے۔

رضا امیری مقدم نے اصولی اور جرات مندانہ موقف پر صدرآصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف، اراکین سینیٹ، قومی اسمبلی، پاکستان کے علماء، سیاسی جماعتوں اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Related posts

خیبر پختونخوا کے پرائمری اسکولوں میں 4 روز بعد تدریسی عمل بحال

Mobeera Fatima

منشیات اسمگلنگ ، سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 7 افراد کے سر قلم

Mobeera Fatima

ایران میں 5.7 شدت کا زلزلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment