Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آئینی ترامیم کے لیے ہمارے ارکان کو 12 کروڑ روپے تک کی آفر ہوچکی ہے، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئینی ترامیم کے لیے ہمارے ارکان کو 12 کروڑ روپے تک کی آفر ہوچکی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کیلیے ہمارے ارکان پارلیمنٹ کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور 12 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی جا چکی ہے۔ وانا کے ایم این اے کو بھی خریدانے کے لیے ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ جلد بازی میں کوئی بھی ترمیم نہیں کرنے دیں گے۔ کسی بھی غیر قانونی ترامیم کی بھرپور مزاحمت کریں گے اور اس کے خلاف محاذ بنائیں گے۔ پارلیمنٹ میں اس مزاحمت کو لیڈ کروں گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ترامیم کا مسودہ ہمارے سامنے رکھیں، اس کا جائزہ لیں گے۔ ہم آئینی ترامیم پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن یکطرفہ ترمیم ہرگز نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیر آئینی ترامیم کا راستہ روکنے میں مولانا فضل الرحمان کا بڑا اہم کردار ہے اور امید ہے مولانا آئندہ بھی آئین کی حکمرانی کے لیے کردار ادا کریں گے۔ بلاول بھٹو سے بھی کہتا ہوں کہ جلد بازی میں کوئی غلط فیصلہ نہ کریں۔

Related posts

بنگلہ دیشی فوج کا ملک بھر سے کرفیو ختم کرنے کا اعلان ، تعلیمی ادارے کھل گئے

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار کے آغاز میں انڈیکس بلند ترین سطح پر چلا گیا، ڈالر سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment