Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چکن کی قیمت کا تعین کرنے کیلئے ریگولیٹری میکانزم تشکیل دینےکا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکن کے نرخ بڑھنے پر خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔

مریم نواز صوبے بھر میں چکن اور پولٹری مصنوعات کے نرخ میں مسلسل اضافے پر سخت برہم ہوئیں،چکن کی پرائس کا تعین کرنے کے لئے ریگولیٹری میکانزم تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا چکن سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اشیاء خوردنی میں شامل ہے، ریٹ بڑھ گئے ذمہ دار ادارے کہاں ہیں؟ چکن صوبہ بھر میں عوام کے زیادہ استعمال کی چیز ہے، ریٹ بڑھنا گوارا نہیں۔

پولٹری والے بزنس کریں جائز منافع کمائیں لیکن عوام پر ناجائز بوجھ نہ ڈالیں،اپنی عوام کا احساس ہے،مافیاز کو مہنگائی کی اجاز ت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کا نقصان نہیں چاہتے مگر کیا عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں؟مہنگائی کسی صورت قابل قبول نہیں،تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں مانیٹرنگ کریں۔

Related posts

سونا مزید سستا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

Mobeera Fatima

کسٹمز نے سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کرلیا: شرجیل میمن

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment