Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

حکومت پنجاب ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی، آن لائن لائسنس کاحصول ممکن ہو گیا۔ اب شہری آن لائن لائسنس بنوانے کی سروسز سے مستفید ہو سکیں گے۔

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او) لاہورعمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ آن لائن سروسز شہریوں کیلئےآسانی کی ایک کوشش ہے جس کے ذریعے سے شہری گھر بیٹھے اپنا فریش لرنر پرمٹ، رینول لرنر پرمٹ حاصل کر سکیں گے اور گمشدہ لائسنس اور لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں،اس کے علاوہ شہری گھر بیٹھے اپنے انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی آسانی کیساتھ کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام پنجاب پولیس ایپ کےذریعےبھی اب لرنرلائسنس بنو سکتے ہیں ، صوبے میں 737پولیس سٹیشنز، فرنٹ ڈیسک،پٹرولنگ پوسٹوں پربھی سہولت متعارف کرائی گئی ہے،  سی ٹی او نے بتایا کہ شہریوں کی خدمت مراکز پر بے حد رش کی وجہ سے آن لائن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Related posts

سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم چیلنج

Mobeera Fatima

آسٹریلیا میں طوفان الفریڈ نے تباہی مچا دی، نظام زندگی درہم برہم

Mobeera Fatima

میلانیا ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment