Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری ، مزید 5 خارجی دہشتگرد ہلاک

پاک فوج، ایف سی اور پولیس کا بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کیخلاف موثرکارروائیاں جاری ہیں، تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجی ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے جبکہ 5 جولائی سے اب تک 109 خوارج مارے جا چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

دوسری جانب زیارت میں دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق پولیس اہل کاروں کے لواحقین کا دھرنے کوئٹہ اور زیارت میں جاری ہیں۔

گزشتہ روز ماشکیل میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد علاقے کی مختلف دکانوں پر کام کر رہے تھے۔ دہشت گردوں نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

Related posts

ذاتی معالجین سے طبی معائنہ ، عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Mobeera Fatima

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی اہم ملاقات، عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا اظہار

Mobeera Fatima

ترامیم کے ووٹ کیلئے ہمارے ایم این ایز کو 20،20 کروڑ کی آفرز ہوئیں: اسد قیصر کا انکشاف

Mobeera Fatima

Leave a Comment