Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

9 مئی کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ اپنے بیان سے منخرف ہو گئے

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی واقعہ کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ اپنے بیان سے منحرف ہو گئے۔

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ کی جانب سے محمد ایڈووکیٹ فیصل ملک نے انسداد دہشتگردی عدالت میں 164 کے بیان سے متعلق درخواست دائر کر دی۔ جسے عدالت نے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر کوئی ایسا بیان کسی مجسٹریٹ کے سامنے یا تحریری طور پر نہیں دیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں عمران خان نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کا درس دیا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات سے متعلق ہمارے بیانات کی کوئی حقیقت نہیں۔

Related posts

چکوال میں پیٹرول کی سیل بند، لاہور کے 30 فیصد پیٹرول پمپس بھی خالی ہو گئے

Mobeera Fatima

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment