Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 78 سینٹ مزید بڑھ گئی ہے جس کے بعد قیمت 105.80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 84 سینٹ بڑھنے سے امریکی تیل 99.10 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔

گزشتہ روز برطانوی اور امریکی تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد سے زائد کمی ہوئی تھی، امریکی صدر کے ایران کے بارے میں بیانات سے تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے امریکا کو دوبارہ خبردار کرنے پر قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی ہو رہی ہے۔

Related posts

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں شروع

Mobeera Fatima

پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، جانی نقصان نہیں ہوا

Mobeera Fatima

غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment