Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اب فرش یا گاڑی دھونا بھی مشکل، ہزاروں روپے کا جرمانہ ہو گا

راولپنڈی: فرش یا گاڑی دھونے پر بھی اب ہزاروں روپے کا جرمانہ ہو گا۔

واسا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق فرش یا گاڑی دھونے کیلئے پانی کے ضیاع پر 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلی دفعہ گھریلو کنکشن پر 10ہزار اور کمرشل کنکشن پر 20ہزار روپے جرمانہ ہوگا،دوسری خلاف ورزی پر پانی کا کنکشن ہی منقطع کر دیا جائے گا۔

عدالتی حکم پر واسا راولپنڈی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ نے آرڈر جاری کر دیا ہے، عدالتی حکم میں پانی کے غلط استعمال کو روکنے اور تحفظ کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کا کہا گیا ہے۔

Related posts

حبا بخاری کا نماز کے بعد فون پر پھونک مارنے کا انکشاف

Mobeera Fatima

آئندہ دو سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت پاکستان سنبھالے گا

Mobeera Fatima

گردشی قرضہ 2.8 ہزار ارب روپے تک پہنچنے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment