Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزارت دفاع نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں توسیع کا اطلاق 19 مارچ 2026 سے ہو گا۔

نوٹیفکیشن آئین پاکستان کی شق 243 اور ایئر فورس ایکٹ کی شق 10 بی کے کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

Related posts

کابینہ ؛ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت،ڈیفنس فورسز ایکٹ اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری

Mobeera Fatima

9 مئی مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 12 جون تک توسیع

Mobeera Fatima

مری میں آنے والے سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment