Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن بھی ایونٹ سے باہر

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر لوکی فرگوسن بھی ایونٹ سے باہرہو گئے۔

انہیں وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف ہوئی تھی، نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میڈیکل پینل کا کہنا ہے کہ فرگوسن چیمپیئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہو پائیں گے۔

نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں لوکی فرگوسن کی جگہ کیل جیمیسن کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند دن قبل کیوی باؤلر بین سیئرز بھی انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ کل آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related posts

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 41 فیصد سے زائد اضافہ

Mobeera Fatima

پاکستان ریلوے نے صرف پانچ ماہ میں 33 ارب روپے کما لئے

Mobeera Fatima

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے نے علاج کیلئے اپیل کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment