Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

راج کنڈرا فراڈ کیس میں نیا موڑ، شلپا شیٹی نے خاموشی توڑ دی

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے وکیل پرشانت پٹیل نے راج کنڈرا کے 15 کروڑ شلپا کی کمپنی کو منتقل کرنے کو الزام کو جھوٹ قرار دے دیا۔

اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ خبر بالکل جعلی ہے اور عوام میں بدنامی کے لیے پھیلائی گئی ہے، شلپا کو کبھی بھی ایسی رقم موصول نہیں ہوئی اور تمام نیوز چینلز کے خلاف ہرجانے کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ راج کنڈرا نے 60 کروڑ روپے میں سے 15 کروڑ روپے شلپا کی کمپنی کو منتقل کیے۔ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

بھارتی اکنامک آفینسز ونگ کے مطابق راج کنڈرا نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ 60 کروڑ روپے میں سے کچھ رقم اداکارہ بپاشا باسو، نہا دھوپیا اور پروڈیوسر ایکتا کپور کو پیشہ ورانہ فیس کے طور پر دی گئی تھی۔

Related posts

کیا دھرمیندر مسلمان تھے اور ان کا مسلم نام کیا تھا؟

Mobeera Fatima

سحر خان نے صبا قمر کے حق میں آواز بلند کی، آن لائن بدسلوکی پر تنقید

Mobeera Fatima

سلینا گومز کا شادی کے دن کی رازداری کیلئے غیر معمولی اقدامات کا اعتراف

Mobeera Fatima

Leave a Comment