Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

سحر خان نے صبا قمر کے حق میں آواز بلند کی، آن لائن بدسلوکی پر تنقید

اداکارہ سحر خان نے صبا قمر کے حق میں اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن رویوں اور سائبر جرائم کے بارے میں شعور بڑھانے کی ضرورت ہے۔

سحر خان نے سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اُن لوگوں کی عزت کھو چکی ہوں جو بغیر سوچے بولتے ہیں، انٹرنیٹ پر بے بنیاد الزامات اور افواہوں کا پھیلانا قابل قبول نہیں اور ایسے رویے ناقابل برداشت ہیں۔

اداکارہ نے صحافی نعیم حنیف کی جانب سے ٹک ٹاک کی صارف سناء یوسف کے قتل کے بعد لگائے گئے الزامات اور سماجی میڈیا پر قندیل بلوچ کے خلاف کیے گئے تبصروں کا بھی حوالہ دیا۔

سحر خان نے کہا کہ ہر شخص کو آن لائن جرائم کے قوانین سے آگاہ ہونا چاہیے، جس کے تحت کسی کی بدنامی کرنے پر تین سال تک قید یا جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

Related posts

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان کشیدگی، عدالت میں نیا مقدمہ دائر

Mobeera Fatima

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس مل گیا

Mobeera Fatima

تین پاکستانی فنکار آغا خان میوزک ایوارڈ 2025 کے لیے نامزد

Mobeera Fatima

Leave a Comment