Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح ، پہلی کمرشل پرواز لینڈ کر گئی

وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے نیو گوادر ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ، پہلی کمرشل پرواز نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورپ پر لینڈ کر گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی اور 11 بجکر 15 منٹ پر ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔

کراچی سے گوادر پہنچنے والی پرواز کے مسافروں کا وزیر دفاع خواجہ آصف نے استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت سول و عسکری حکام بھی موجود تھے، طیارے کو واٹر سیلیوٹ بھی دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے، جہاں بڑی گنجائش کے حامل ایئر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے، یہ ایئرپورٹ سالانہ 4 لاکھ سے زائد مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا۔

Related posts

انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خونریزی چاہتا ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

ہم نے بھی فوج پرتنقید کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی، وزیر دفاع

Mobeera Fatima

سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے، جام کمال

admin

Leave a Comment