Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

پی ایس ایل فرنچائزز کیساتھ نئے معاہدے، نئی ٹیموں کی فروخت کا مرحلہ بھی جلد شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیموں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل کر لیا ہے اور موجودہ فرنچائزز کو 10 سالہ نئے معاہدوں کی تجدید کی پیشکش بھی بھجوا دی ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت میں اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک عالمی چارٹرڈ فرم نے لیگ میں شامل ہونے والی دو نئی فرنچائزز کی ممکنہ مالیت بھی طے کر دی ہے، جس کے بعد پی ایس ایل میں توسیع کے لیے ٹینڈر کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

ممکنہ نئی ٹیموں میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل ہیں، جن میں سے 2 شہروں کا انتخاب کر کے انہیں لیگ کا حصہ بنایا جائے گا۔

Related posts

قومی کرکٹر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Mobeera Fatima

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور آسٹریلیا کے ایلیکس کیری نے پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا

Mobeera Fatima

دورہ جنوبی افریقہ ، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment