Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

نیپال کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست ، ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے ریکارڈ قائم کر دیا

ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مسلسل دو شکستوں کے بعد تیسرے میچ میں نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی ، اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

نیپال کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 122 رنز بنائے ، ویسٹ انڈیز نے 123 رنز کا ہدف 13 ویں اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

ویسٹ انڈیز کے عامر جانگو 45 گیندوں پر 74 اور  اکیم آگسٹے 29 گیندوں پر 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور اس شراکت داری سے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروا لیا۔

عامر جانگو اور اکیم آگسٹے کی 123 رنز کی پارٹنرشپ نیپال کے خلاف ٹی ٹوئںٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے رتوراج گائیکواڈ اور یشسوی جیسوال کے پاس تھا جنہوں نے نیپال کی خلاف ہانگزو ایشین گیمز 2023 میں 103 رنز کی پارٹنرشپ کی تھی۔

Related posts

سہ فریقی سیریز کا فائنل، پاکستان کی پہلے بیٹنگ، بڑا ہدف دیں گے، محمد رضوان

Mobeera Fatima

دوسرا ٹیسٹ ، دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار، 6 کھلاڑی پویلین واپس

Mobeera Fatima

ہربھجن، یوراج سمیت دیگر بھارتی کرکٹرز کیخلاف کیس

Mobeera Fatima

Leave a Comment