Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

دوسرا ٹیسٹ ، دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار، 6 کھلاڑی پویلین واپس

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے اورچھ کھلاڑی پویلین واپس جا چکے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اس وقت دو وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنا رکھے تھے، پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 65 رنز پربنا کر پویلین لوٹ گئی۔

صائم ایوب 20، شان مسعود 28 اور بابر اعظم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شکیل مسعود محمد رضوان کا ساتھ دینے کے لئے آئے لیکن وہ بھی دو رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔

اس وقت محمد رضوان 38 رنز جبکہ سلمان آغا 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، بنگلا دیشی بالرز کے سامنے کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے اور پاکستان نے کھانے کے وقفے تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا لئے ہیں اس طرح بنگلہ دیش کی پہلی اننگز پر پاکستان کو مجموعی طور پر 129 رنز کی برتری حاصل ہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے ناہید رانا نے تین، حسن محمود نے دو جبکہ تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

Related posts

آئینی ترامیم کیخلاف بھرپور مزاحمت کرینگے ، اسلام آباد کی وکلاء تنظیموں کا اعلان

Mobeera Fatima

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 5 روپے کمی کا امکان

Mobeera Fatima

پاکستان کے اسپنر نعمان علی اکتوبر کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

Mobeera Fatima

Leave a Comment