Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7 اکتوبر کو اس سال کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا

 اکتوبر کا مہینہ چاند کے حوالے سے خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ اس ماہ کا مکمل چاند زمین کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے سپر مون قرار دیا جائے گا۔

چاند زمین کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اسلئے اسے سپرمون کہا جاتا ہے۔

7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ سپر مون معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو بھی سپرمون کا نظارہ کیا جا سکے گا جبکہ جنوری 2026 کے شروع کا مکمل چاند بھی سپر مون ہو گا مگر یہ 2025 کا حصہ نہیں ہو گا۔

ہر سال 3 یا 4 سپرمون کا نظارہ ہوتا ہے، 7 اکتوبر کا چاند زمین سے 2 لاکھ 24 ہزار599 میل کے فاصلے پر ہو گا، آخری بار ایسا چاند نومبر 2024 میں نظر آیا تھا۔ رواں سال کا سب سے روشن چاند نومبر میں دکھائی دے گا جب وہ زمین سے 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کے فاصلے پر ہو گا۔

Related posts

فیصل آباد میں مرغی کا گوشت 577 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

صدر مملکت نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نواز دیا

Mobeera Fatima

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 افراد شہید، 124 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment