Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

معیشت کی مضبوطی اور بجلی بلوں میں کمی کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کرینگے ، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر رہنما شریک ہوئے ، اجلاس میں ملکی سیاسی امور اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنا ترجیح ہے، پی ٹی آئی کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو مہنگائی میں دھکیل دیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کومزید ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہیں، بجلی کے بلوں میں کمی اور معیشت کی مضبوطی کے لیے جو کچھ کرنا پڑا  کریں گے، ن لیگ ہی عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے نئی حکومتی معاشی پالیسی پر اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔

Related posts

پاکستان سے جعلی دستاویزات پر نرسیں سعودی عرب بھجوانے کا انکشاف

admin

نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کا احتجاج پُرامن نہ ہوا تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا، رانا ثناء اللہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment