Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کی چینی قیادت سے ملاقاتیں ، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے چینی قیادت کیساتھ ملاقاتیں کرکے سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے چینی قیادت کو پاکستان کی جانب سے پر امن ہمسائیگی کا پیغام پہنچایا ، چینی قیادت سے ملاقاتوں میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مشیر قومی سلامتی نے چینی حکام کو پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related posts

فی تولہ سونےکی قیمت میں 400روپے کااضافہ

Mobeera Fatima

وسطی ایشیا سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمد و رفت ہو گی، وزیراعظم

Mobeera Fatima

ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم

Mobeera Fatima

Leave a Comment