Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نادرا کا شہریوں کی سہولت کیلئے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے خود کار مشینیں نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اب شناختی کارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا آسان ہو گیا۔

اسمارٹ قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور گمشدہ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے کراچی میں سیلف سروس کیوسک نصب کی جائے گی۔ جس سے لمبی قطاروں اور طویل انتظار کے بغیر کوئی بھی شہری بغیر خود کار طریقے سے استفادہ حاصل کر سکے گا۔

ابتدا میں سیلف سروس کیوسک نادرا میگا سینٹرز بعدازاں ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور شاپنگ مالز میں نصب کیے جائیں گے۔

نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمار حیدر کا کہنا ہے کہ آئیڈیاز نمائش کے ذریعے سیلف سروس کیوسک کی رونمائی کر دی گئی۔ اب اگلے مرحلے میں اس خود کار سسٹم کے کچھ آزمائشی مراحل ہوں گے۔ جس کے بعد اس کو شہر کے کسی بھی میگا سینٹر میں نصب کر دیا جائے گا۔

Related posts

ایف بی آر کی کارکردگی میری سمجھ سے باہر ہے،وزیر اعظم :چیئرمین کی سرزنش

admin

کراچی: سندھ حکومت کورنگی ندی پل کا سنگ بنیاد رکھ کر تعمیر کرنا بھول گئی

admin

انضمام الحق نے ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment