Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ملتان ٹیسٹ ، جوروٹ اور ہیری بروک کی شاندار ڈبل سنچریاں، انگلینڈ کو برتری حاصل

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو اس کے تین وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز تھے۔

جو روٹ 176 اور ہیری بروک نے 141 رنز کے ساتھ اپنی اننگز کا آغاز کیا، جوروٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے اپنی ڈبل سنچری مکمل کر لی۔

جوروٹ کے بعد ہیری بروک نے بھی ڈبل سنچری بنا لی، اس وقت جو روٹ 259 رنز اور ہیری بروک 218 رنز کے ساتھ اس وقت کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 658 رنز بنا لئے ہیں اور اسے پاکستان پر 102 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے تھے۔

Related posts

شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم، بڑی گاڑیوں کیلئے موٹرویز بند

Mobeera Fatima

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری

Mobeera Fatima

امارات سے 16 ماہ میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی ملک بدر

Mobeera Fatima

Leave a Comment