Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد رقم نکالی گئی

ملک کے کمرشل بینکوں سے مالی سال 2025-26 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران 1 کھرب روپے سے زائد کی خطیر رقم نکالی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست کے مہینوں میں 1.035 کھرب روپے کی رقم بینکوں سے نکلوائی گئی۔

اس اقدام کے باعث بینکوں کے مجموعی ذخائر کم ہو کر 34.46 کھرب روپے رہ گئے، جو 30 جون 2025 کو مالی سال کے اختتام پر 35.49 کھرب روپے کی بلند ترین سطح پر تھے۔

ماہرین کے مطابق اتنے کم عرصے میں اتنی بڑی رقم نکالے جانے کا ایک ہی مطلب ہے کہ صارفین متبادل سرمایہ کاری کی طرف رخ کر رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ  اس غیرمعمولی رقم کی منتقلی کی بڑی وجوہات میں شرح سود میں نمایاں کمی اور ٹیکس نظام کی سخت نگرانی شامل ہیں۔

مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ 11 فیصد تک کم کر دیا ہے، جو گزشتہ سال 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر تھا، جس کی وجہ سے ڈپازٹ پر حاصل ہونے والا منافع کم ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں لوگ اپنا سرمایہ اسٹاک مارکیٹ، سونا اور دیگر منافع بخش ذرائع میں منتقل کر رہے ہیں۔

Related posts

‘انڈا سلیبرٹی بن گیا’، ایران میں انڈوں کیساتھ تصاویر کیوں ٹرینڈ کر رہی ہیں؟

Mobeera Fatima

غزہ پر بمباری سے مزید 90 فلسطینی شہید، امریکا نے فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے والے اداروں پر پابندی لگا دی

Mobeera Fatima

51 فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کی پالیسوں سے اختلاف کیا، سروے

Mobeera Fatima

Leave a Comment