Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لیکر شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب روپے بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے ہیں، ان کے پاس پلاٹ ہے نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔

Related posts

زوہاب خان اور معروف ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

admin

آئینی ترمیم کیلئے نمبر گیم کا کھیل ، ساری نظریں مولانا فضل الرحمن پر مرکوز

Mobeera Fatima

جسٹس علی باقر نجفی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment