Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم گھر پہنچ گئے

اڈیالہ جیل کے لاپتہ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گھر پہنچ گئے، محمد اکرم 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب سے لاپتہ تھے۔

محمد اکرم 25 ستمبر کو گھر پہنچے تاہم اہل خانہ نے واپسی کی اطلاع کسی کو نہیں دی ، محمد اکرم پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا الزام تھا۔

چند روز قبل ڈی آئی جی پریزن آفس کے اسسٹنٹ ناظم شاہ بھی گھر واپس پہنچ گئے تھے ، وہ بھی محمد اکرم کیساتھ لاپتہ ہو گئے تھے۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کسی ایجنسی کی تحویل میں نہیں ہیں جب کہ وزارت دفاع کی جانب سے بھی عدالت میں تحریری بیان داخل کیا گیا تھا۔

Related posts

چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

Mobeera Fatima

دو دن میں ٹماٹر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ، سبزیوں کے نئے سرکاری ریٹ مقرر

Mobeera Fatima

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment