Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مولانا فضل الرحمن ہمارے دوست ، پی ٹی آئی کیساتھ اجنبی نظر آئینگے ، یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومتی اتحاد کے لیے فیملی ممبر جیسے ہیں ، وہ پی ٹی آئی کے ساتھ اجنبی نظر آئیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مولانا صاحب جب یہاں آتے ہیں، فیملی ممبر لگتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو ملتان کا سمجھتا ہوں وہ ہمارے دوست ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے تحفظات صرف یہ ہیں کہ تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے اور بلاول بھٹو بھی حکومت سازی کے وقت کیے گئے تحریری معاہدے پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔

یوسف گیلانی نے کہا کہ بجٹ میں مہنگائی سے متعلق عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، کوشش ہے بجٹ میں ضرورت مندوں کو ریلیف دیا جائے۔

Related posts

حکومت کا جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

سوال اتنا ہے کہ فوجی عدالتوں کو عدالتیں کہا جا سکتا ہے یا نہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل

Mobeera Fatima

10 سال کیلئے لانگ ٹرم پالیسی لانا ہو گی، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment