Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے کا معاملہ، سیکریٹری داخلہ و دیگر کو نوٹسز

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہ دینے پر سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹسز جاری کر دیے۔

پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کر کے نوٹس جاری کیے۔

اس دوران پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ہمیں گزشتہ روز اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہمیں کل توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کے بعد ڈی سی کا آرڈر موصول ہوا۔

شعیب شاہین نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے درخواست دائر کرنے کے بعد ہماری درخواست مسترد کرنے کا آرڈر بھیجا۔

بعد ازاں  عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Related posts

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، شاہین آفریدی ڈھاکا پہنچ گئے

Mobeera Fatima

عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

Mobeera Fatima

آزاد کشمیر میں ہڑتال ختم ، 3 افراد کی ہلاکت پر آج سوگ کا اعلان

admin

Leave a Comment