Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

سرفراز احمد نے لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی 2017 کا ٹائٹل جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی کے الیکٹرک کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔

انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اسٹوری میں انہوں نے کے الیکٹرک کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرکے ان سے درخواست کی۔ انہوں نے کے الیکٹرک حکام سے بجلی بحال کرنے کی اپیل کی۔

سرفراز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ‘کے الیکٹرک والوں لائٹ آن کردو بھائی۔’  سوشل میڈیا پر وکٹ کیپر بلے باز کا یہ اسکرین شارٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شام تک کراچی میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار تھی جبکہ رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔

Related posts

پاکستان میں ایم پاکس کے کیسز کی تعداد 3 ہو گئی، وزارت صحت کی تصدیق

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح کون؟ پاکستان کو جیتے 15 سال بیت گئے

admin

راولپنڈی ٹیسٹ ، پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment