Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مریم نواز کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس ، ڈپٹی کمشنر کی سرزنش ، وضاحت طلب

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مسجد پر تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ  منڈی بہاؤالدین میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بنائی گئی مسجد کی دیوار پر بینر لگایا گیا تھا جس پر مریم نواز کی تصویر بھی موجود تھی ، تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پنجاب حکومت پر سخت تنقید کی گئی۔

Related posts

اورکزئی میں جھڑپ ، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید ، 19 خارجی ہلاک

Mobeera Fatima

پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈا میں پاکستان کا نام شامل

Mobeera Fatima

مولانا فضل الرحمن ہمارے دوست ، پی ٹی آئی کیساتھ اجنبی نظر آئینگے ، یوسف رضا گیلانی

Mobeera Fatima

Leave a Comment