Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ تاریخی بلندی پر ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 52 ہزار کی حد کو چھو لیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 52 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1247 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 52 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 50 ہزار 976 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 12 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

Related posts

فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ، قیمت 3 لاکھ ، 58 ہزار 800 ہو گئی

Mobeera Fatima

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست خارج کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment