Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مریم نواز نے پنجاب میں 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دے دی۔

مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو کی کارکردگی کا جائزہ، روڈز اور بلڈنگز پراجیکٹ پر پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 30 سال میں نہ بننے والی سڑکیں اب بننا شروع ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور عوامی نمائندے پنجاب میں روڈز کی تعمیرو مرمت پر خوش ہیں، کئی دہائیوں کے بعد روڈز کی تعمیر و مرمت پر توجہ دی گئی، صرف سڑکیں نہیں بنا رہے بلکہ تعمیرات کا معیار بھی چیک کررہے ہیں، صوبائی وزیرصہیب بھرت اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیم نے کمال کر دکھایا ہے، 12ہزار کلو میٹرطویل 1214 روڈز کی تعمیرمکمل ہو چکی ہے۔

Related posts

پنجاب اسپیڈ کی طرح پاکستان اسپیڈ بھی نظر آنا شروع ہوگئی، چیئرمین چائنہ ایگزم بینک

admin

ملک کے چند شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

حکومت کا دسمبر اور جنوری میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس نہ دینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment