یکم جون سے ایل پی جی 3 روپے 86 پیسے فی کلو سستی ہو گئی۔
ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 234روپے 59 پیسے مقررکردی گئی،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 45 روپے 62 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔
ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2768 روپے 23 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے یکم جون سے ایل پی جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔