Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام ٹیکس تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے مکمل تیار ہیں، پچھلی حکومت نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ختم کر دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی میں اسٹینڈنگ کمیٹی میں بل پاس ہوگا اس کے بعد الیکشن کمیشن پراسس شروع کرے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کو فساد سے روکتے ہیں احتجاج سے نہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس بار بھی علی امین گنڈا پور کہہ رہے ہیں اسلحہ لے کر آئیں گے، مکمل تیاری سے آئیں گے،یہ جب بھی آتے ہیں ان کے ہاتھ میں اسلحہ ہوتا ہے، سیاسی کارکن ایسے احتجاج نہیں کرتے۔

Related posts

پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیا بناتے ہیں، امریکی صدر کا اعتراف

Mobeera Fatima

اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ میں دوبارہ پیشقدمی ، بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید

Mobeera Fatima

چودھری شجاعت نے ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کا امکان مسترد کردیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment