اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر یہ تہیہ کریں کہ ہم لوگ ایک ہیں۔
جشنِ آزادی پر قوم کیلئے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا آج یہ تہیہ کریں ہم سب ایک ہیں جیسے 8 اگست کو پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل میں گولڈ میڈل جیتنے پر ہوئے تھے۔
اولمپکس میں گولڈ جیتنے پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دیکھی گئی۔
میں 14 اگست کیلئے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تصویر بدل کر اس کا آغاز کررہا ہوں آپ بھی میرا ساتھ دیں۔