Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

بجٹ میں پتی، چینی، چاول اور آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ

بجٹ میں پتی، چینی، چاول اور آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس کی چھوٹ مزید کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال بجٹ کے بعد مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے سیل ٹیکس کی رعایتیں ختم کرنے اور محدود کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بجٹ میں دودھ، چائے کی پتی اور چینی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق بجٹ میں پیکٹ دودھ، چاول اور آٹا بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فاٹا اور پاٹا میں کھلی چائے کی پتی پر سیلز ٹیکس عائد کیا جائے۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے زیرو ریٹڈ سیل ٹیکس سیکٹر پر 5 سے 10 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

صحت کارڈ، حکومت کی اسٹیٹ لائف سے معاہدے میں توسیع

Mobeera Fatima

یکم ستمبر سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Mobeera Fatima

عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے اور سہولیات کی درخواست ، سپرنٹنڈنٹ جیل کل عدالت طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment