Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم کا بڑا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے عدالتوں میں اردو زبان کے استعمال کا بڑا فیصلہ دے دیا۔

ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی ٹرائل کورٹس کو گواہوں کے بیانات ان کی موجودگی میں انگریزی زبان کے ساتھ اردو میں تحریر کرنے کا حکم دیا، جسٹس طارق ندیم نے کہا کہ ماتحت عدالتوں میں اردو زبان میں بیانات تحریر کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا 1973 کا نوٹیفکیشن موجود ہے۔

جسٹس طارق ندیم نے کہا کہ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں آج تک اردو زبان سے متعلق نوٹیفکیشن پرعمل نہیں ہوا ہے، عدالت نے رجسٹرار کو عدالتی فیصلے کی کاپی تمام ججز اور وزارت قانون و انصاف کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے محمد عرفان کی سزائے موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے سے متعلق 22 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں محمد عرفان عرف پومی پر شہری عبد الناصر کو قتل کرنے کا مقدمہ درج تھا۔

Related posts

ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں 82 ہزار کی حد بحال

Mobeera Fatima

غزہ پر بمباری سے مزید 115 فلسطینی شہید ، القسام بریگیڈ کے حملے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

Mobeera Fatima

سعودی عرب، دہشتگردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت

Mobeera Fatima

Leave a Comment