Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہماری جوابی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی، اسے ضرور مکمل کیا جائے گا، محسن رضائی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سابق سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو پہلی فتح کی مبارکباد دیتا ہوں۔

سابق سربراہ پاسداران انقلاب نے کہا کہ دشمن کو غلط اندازے لگانے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ہماری جوابی کارروائی ابھی مکمل نہیں ہوئی، اسے ضرور مکمل کیا جائے گا۔

محسن رضائی نے کہا کہ جنگ کے ساتویں روز 400 سے زائد میزائل داغ چکے ہیں، درجنوں میزائلوں نے ان کے نام نہاد ’آئرن ڈوم‘ کو چیر ڈالا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام افزودہ مواد محفوظ مقامات پرمنتقل کیا جا چکا ہے، فی الحال جنگ بندی کا مطلب ایک نئی جنگ کو دعوت دینا ہوگا، کمزورپوزیشن پرموجوددشمن کوجنگ بندی کے ذریعے دوبارہ سنبھلنے کاموقع نہیں دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے امریکا کو صاف کہا یا تو میری مدد کرو یا جنگ بندی کا اعلان کر دو،ہم نے فتح اورسجیل میزائلوں کے ذریعے مشترکہ حملے کیے ہیں،دشمن نے نطنز، خنداب اور اراک کو نشانہ بنایا، ہم ان علاقوں کوخالی کرا چکے تھے۔

Related posts

پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

Mobeera Fatima

بجلی سستی کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Mobeera Fatima

اہم قانون سازی ، اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ آج اسلام آباد طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment