Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، سید عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی واشنگٹن ڈی سی میں سینئر سکالرز، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سے ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی اور عالمی مسائل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو دہرایا، فیلڈ مارشل نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی تفصیلات اور تجزیے پر روشنی ڈالی۔

سید عاصم منیر نے دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا موقف بیان کیا،پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اول پر رہا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

فیلڈ مارشل نے پاکستان میں آئی ٹی، زراعت، معدنیات،قدرتی وسائل سمیت بے شمار مواقعوں پر روشنی ڈالی، انہوں نے مشترکہ خوشحالی کیلئے عالمی شراکت داروں کو ان شعبوں میں تعاون کی دعوت دی۔

Related posts

پاکستان میں ایس سی او اجلاس کا دعوت نامہ مودی کو موصول، شرکت نہیں کرینگے

Mobeera Fatima

9مئی مقدمات،یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

Leave a Comment