Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

مکہ مکرمہ میں شدید گرمی سے 577 حجاج کرام جاں بحق

مکہ مکرمہ میں رواں سال حج کے دوران شدید گرمی سے کم سے کم 577 حاجی جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 323 کا تعلق مصر ، 60 کا اردن اور 35 کا تیونس سے ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں انڈونیشیا کے 144، ایران کے 11 اور سینیگال کے 3 حاجی بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق پیر کے روز مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے رواں برس حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر رکھی تھی اور اسی مناسبت سے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عزام کرام کے لیے جگہ جگہ پانی کے فواروں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔

Related posts

مختلف شہروں میں بارش ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ، الرٹ جاری

Mobeera Fatima

احتساب عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو پیشی سے مستقل استثنیٰ دے دیا

Mobeera Fatima

پنجاب حکومت کا مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment