Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

کویت میں شب معراج کے موقع پر تین چھٹیوں کا اعلان

کویت کی حکومت نے اسراء والمعراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔ تعطیلات جمعرات 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک ہوں گی۔

شب معراج اسلامی روایت میں ایک اہم واقعہ ہے جو پیغمبر اسلام ﷺ  کے معجزانہ سفر اور معراج کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اگرچہ اسرا والمعراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو آتا ہے لیکن کویتی کابینہ نے رہائشیوں کے لیے ایک بڑے ویک اینڈ کی سہولت کے لیے اس تہوار کو جمعرات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

30 جنوری سے یکم فروری تک تمام سرکاری محکمے اور عوامی ادارے بند رہیں گے جس کے بعد اتوار 2 فروری کو کام دوبارہ شروع ہو گا۔

 

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی

Mobeera Fatima

ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنا ، ایرانی فوج کی ابتدائی تحقیقات

admin

پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ شکست دے سکتے ہیں، امریکی فاسٹ باؤلر

Mobeera Fatima

Leave a Comment