Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر کوہلی برہم، خاتون صحافی کو ڈانٹ دیا

برسبین ٹیسٹ ڈرا ہونے اور دیرینہ دوست روی چندران ایشون کی ریٹائرمنٹ کا غصہ ویرات کوہلی نے میلبرن ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی صحافی پر نکال دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی میلبرن ایئر پورٹ پر رپورٹر اور کیمرا مین پر غصہ ہوگئے جس کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

ویرات کوہلی کی ائیرپورٹ پر رپورٹر اور کیمرہ مین سے بحث ہوئی جس میں کوہلی کا کہنا تھا کہ میرے ہمراہ فیملی ہے، آپ بغیر اجازت ویڈیو نہیں بنا سکتے۔

بھارتی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شرکت کیلئے میلبرن پہنچی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا معرکہ 26 دسمبر سے شیڈول ہے۔

Related posts

پاکستان اور امریکہ کا تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ کا اعادہ

Mobeera Fatima

20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوگیا

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment