Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا حکومت نے سوات واقعے میں غفلت کا مظاہرہ کیا، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سوات واقعے میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کے لئے بہتر سہولیات ہونی چاہیئں۔

گورنر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواحکومت نے سوات واقعے میں غفلت کا مظاہرہ کیا، انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں واقعہ ہوا تو ریسکیو ادارہ کدھر تھا؟

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوات کے نمائندے بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں، بلین ٹری پراجیکٹ آج کہاں ہے؟

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پیسہ کس بات کا لے رہا ہے؟ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کیوں نہیں ہو رہیں؟ سوات واقعے میں کردار اداکرنے والے ہیرو انعام کے حقدار ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کو سپورٹ کرتی ہے، پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ کرتی ہے تو اچھی بات ہے، پیپلزپارٹی میں کچھ سیاسی لو گ شامل ہوئے ہیں۔

Related posts

صدارتی استثنیٰ ، صدر زرداری کیخلاف جعلی بینک اکائونٹس کیس کی سماعت روک دی گئی

admin

2024 میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 4112 کیسز رپورٹ

Mobeera Fatima

اداکارہ سکینہ خان ناکام محبت پرآبدیدہ، اب بھی لوٹ آنے کی امید

Mobeera Fatima

Leave a Comment