Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 3 سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی

 مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی۔

ان کا کہنا تھا  کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی، دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے، طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں صوبے میں دینی وعصری تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں ۔

Related posts

ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں

Mobeera Fatima

نکاح کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراض ختم ، خاور مانیکا سے جواب طلب

admin

یورپی یونین کا بلیو اسکائی پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

Mobeera Fatima

Leave a Comment