Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا حکومت کا 4 اضلاع کے طبی مراکز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا نے چار اضلاع کے تمام طبی مراکز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 4اضلاع کے تمام مراکز صحت شمسی تو انائی پر منتقل کیے جائیں گے، جن میں پشاور، صوابی، نوشہرہ اور ہری پور کے تمام نان ٹیچنگ اسپتال شامل ہیں، جنہیں شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شمسی تو انائی پرمنتقلی ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت کی جائے گی، صوبے کے 4 اضلاع کے 195 مراکز صحت کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق منصوبے کی مالیت 23 ارب روپے سے زائد ہے، اس منصوبے کا مقصد ان اضلاع میں پرائمری ہیلتھ کئیر کی خدمات کو بہتر بنانا ہے۔

Related posts

بجلی صارفین کیلئے ایک ساتھ بجلی مہنگی اور سستی بھی کر دی گئی

Mobeera Fatima

لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند، کنٹینرز لگا دیے گئے

Mobeera Fatima

غلطی سے ہارٹ اٹیک کا لفظ استعمال کیا، آئمہ بیگ کی وضاحت

Mobeera Fatima

Leave a Comment