Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی شرکت سے معذرت

وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں افغان مہاجرین کی واپسی کے بارے میں جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے، اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں عسکری حکام اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہیں، اجلاس کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل پر غورکرنا ہے، افغان مہاجرین کے حوالے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا، افغان مہاجرین afghan کی واپسی کے عمل سمیت گندم کے مسائل پربھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں ہونے والی پیشرفت پر بھی غور ہوگا۔

Related posts

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

حکومت نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف علماء کو بٹھایا، حافظ حمد اللہ

Mobeera Fatima

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment