Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

احتساب کا ادارہ سب سے زیادہ کرپٹ ، عوامی رائے دبانے پر بنگلہ دیش جیسا معاملہ ہو گا ، شاہد خاقان

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کا احتساب کا ادارہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کہا تھا کہ نیب کے ادارے کو ختم کریں گے مگر آج یہی حکومت اس کے ہاتھ مضبوط کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چار ترامیم کے بعد بھی احتساب کے ادارے کی حالت نہیں بدلی، ارب پتی ہو کر نیب کے افسران ادارے سے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب لوگ میرے خلاف ریفرنس کی حقیقت سے واقف ہیں، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے لیے میں نے کہا تھا کہ سب سے پہلے یہی شخص ملک چھوڑ کر بھاگے گا۔

شاہد خاقان نے مزید کہا کہ آئی پی پیز پلانٹ کسی نے زبردستی نہیں لگوائے، آئی پی پیز کو دعوت دیکر پلانٹس لگائے گئے، حکومت نے پہلے ٹیرف بنایااور پھر نیپرا ، روپیہ کمزور ہو گا تو بجلی کے بل بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کے معاملے پر شیخ حسینہ واجد کو بھاگنا پڑا ،عوامی رائے دبائیں گے تو وہی ہو گا جو بنگلہ دیش میں ہوا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنی ناکامی کسی اور پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، کسی سے ذاتی اختلافات ہیں تو معاملات علیحدہ نمٹائیں۔

Related posts

ایک جلسہ کرنا ہے اس میں کیا غلط؟ یہ پی ٹی آئی کا حق ہے، چیف جسٹس عامر فاروق

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے 4 مرتبہ فون کیا ، مودی نے ایک کال بھی نہیں اٹھائی ، جرمن اخبار کا دعویٰ

Mobeera Fatima

بھارت کی ایک اور اچھی حرکت ، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment